اتنے زیادہ یہودی فرانس سے اسرائیل منتقل ہو رہے ہیں کہ جان کر حیران رہ جائیں۔۔۔!!!

اتنے زیادہ یہودی فرانس سے اسرائیل منتقل ہو رہے ہیں کہ جان کر حیران رہ جائیں۔۔۔!!!

یروشلم: گزشتہ سال مزید 5 ہزار یہودیوں نے فرانس سے نقل مکانی کرکے اسرائیل میں سکونت اختیار کی۔

اسرائیل کی ایک ایجنسی سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فرانسیسی ابلاغ نے بتایا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران فرانس سے 40 ہزار یہودی شہری اسرائیل منتقل ہو چکے ہیں اور دو سال قبل چارلی ہیبڈو میگزین پر حملے کے بعد نقل مکانی کے اس عمل میں تیزی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2016 میں 5ہزار جبکہ 2015میں ریکارڈ 7ہزار 900 فرانسیسی یہودیوں نے نقل مکانی کی جبکہ 2014 میں یہ تعداد 7231تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10سال کے عرصہ میں یعنی 2006 سے 2016 کے دوران 40 ہزار یہودی فرانس چھوڑ کر اسرائیل میں مستقل سکونت اختیار کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ یورپ میں یہودیوں کی سب سے زیادہ تعداد فرانس میں تقریباً 5لاکھ کے قریب ہے۔

مصنف کے بارے میں