کرن سنگھ گرور نے اپنی بیوی بپاشا باسو کے بارے انتہائی اہم بات بتا دی

سڈنی: بالی ووڈ اداکارکرن سنگھ گرورسوشل میڈیا پراپنی اہلیہ اوراداکارہ بپاشا باسو کے لیے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہی رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے اس بار الگ ہی انداز میں انہیں پیار بھرا پیغام دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارکرن سنگھ گرورآج کل آسٹریلیا میں اہلیہ بپاشا باسوکے ساتھ چھٹیاں گزاررہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی اوربپاشا باسوکی کچھ تصویریں شئیرکیں اوربپاشا کے لیے محبت بھرا پیغام بھی دیا۔


اداکارنے لکھا کہ میں ایسی لڑکی سے اپنی زندگی میں کبھی نہیں ملا جو اتنا محظوظ کرنے والی، پرجوش اورخوبصورت ہو، بپاشا بالکل میرا ایک خواب پورا ہونے کے مانند ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source