فوجی عدالتوں سے دہشگردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

فوجی عدالتوں سے دہشگردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی جب کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اورعالمی منظرنامے پرمرتب اثرات پر اظہاراطمینان کیا گیا۔