افغانستان دھماکوں سے گونج اٹھا، 21 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

افغانستان دھماکوں سے گونج اٹھا، 21 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے درالحکومت میں پارلیمنٹ کے قریب یکے بعد یگر ہونے والے 2 دھماکوں میں 21 افراد ہلاک جب کہ 45 زخمی ہوگئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر عام شہری اور پارلیمنٹ کے ملازمین شامل ہیں۔

 دھماکا اس وقت کیا گیا جب ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر نکل رہے تھے۔دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،جب کہ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دھماکے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ نےبتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہونے والا پہلادھماکا خودکش تھا،ایک خودکش بمبار نے خود کو دروازے کے باہر دھماکا خیز مواد سے اڑیا،جس کے باعث کئی ملازمین ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکار کے مطابق دوسرا دھماکا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے والے روڈ پر پارک کی گئی کار کے ذریعے کیا گیا، دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ اس کے اثرات دور دور تک محسوس کیے گئے۔