اوم پوری کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی، حتمی رپورٹ

اوم پوری کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی، حتمی رپورٹ

ممبئی :بھارتی اداکار اوم پوری کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد شکوک یقین میں بدلنے لگے، اوم پوری کو قتل کیا گیا موت غیرطبعی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پانچ اکتوبر دو ہزار سولہ کو بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر پاکستان کی کھل کرحمایت کرنے پر اوم پوری کو قتل کیا گیا، سر پر لگا ڈیڑھ انچ گہرا زخم موت سے چند لمحے پہلے کا ہے۔

ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اوم پوری کی وفات طبعی نہیں بلکہ قتل ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اوم پوری کے سر میں چوٹ آئی تھی۔
بھارتی پولیس نے اوم پوری کی حادثاتی موت کا مقدمہ کادرج کرکے ڈرائیور اور اہلخانہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جبکہ دوست خالد قدوائی اور ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

اس سے قبل میڈیارپورٹس کے مطابق را ایجنٹس نے اوم پوری کو نشہ آور مشروب میں ہارٹ فیلئرکی ادویات ملا کر قتل کیا، ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسیز کے پاس ایسی ادویات ہوتی ہیں، جو دل کے دورے کا سبب بنیں، پراسرار قتل کا منصوبہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیرا جیت دوول کی جانب سے بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسیز کا اگلا ہدف عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل اوم پوری گھر میں مردہ پائے گئے تھے، جن کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک کو قرار دیا گیا تھ

مصنف کے بارے میں