اسرائیلی حکومت نے یوم السبت پر کاروبار کرنے کی اجازت دے دی

اسرائیلی حکومت نے یوم السبت پر کاروبار کرنے کی اجازت دے دی

تل ابیب: اسرائیلی پارلیمان میں ایک نیا  قانون پاس کیا  گیا ہے جو  ہفتے کے روز کاروبار سے متعلق ہے۔ ہفتہ یہودیوں کے لیے مقدس دن ہے اور یوم السبت کہلاتا ہے۔ یہ نیا قانون پارلیمان کے سیکولر ارکان کے غم و غصے کا باعث بنا ہے۔

یاد رہے کہ یوم سبت پر  اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کو مچھلیوں کا شکار کرنے سے منع فرمایا تھا  مگر ان میں سے بیشتر  انتہا  پسندوں نے حکم عدولی کی اور شکار کرتے رہے، اسرائیل میں یہودیوں کی ملکیت میں قائم زیادہ تر دکانیں اور سپر مارکیٹیں یوم السبت کو  بند  رہتی ہیں۔ تاہم بعض دکانیں کھلی بھی رہتی ہیں تاہم ان کی تعداد متعلقہ علاقے کے مذہبی نظریات کے اعتبار سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اس دن کا دورانیہ جمعہ کے روز سورج ڈوبنے سے شروع ہو کر ہفتے کے روز کا سورج ڈوبنے تک ہوتاہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیل کی انتہائی قدامت پسند جماعت شَس سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ آریے دری کی طرف سے پیش کردہ اس قانونی بل کی منظوری کے بعد اب اس کا اطلاق نئے قائم ہونے والے کاروباروں پر ہو گا تاہم موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ شَس اور ایک اور انتہائی قدامت پسند سیاسی جماعت کی طرف سے ہفتے کے روز کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کی یہ کوشش اسرائیلی پارلیمان میں اکثریت رکھنے والی سیکولر یہودی اکثریت کے غم و غصے کا باعث بنی ہے۔