وزیراعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ۔ وفاقی کابینہ ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال کا جائزہ سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ مختلف ملکوں سے تعاون کی یاداشتوں سمیت 11 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیرغور آنے کا امکان ہے۔ سندھ حکومت نے تین افسران کے نام بھجوائے ہیں جن میں سردار عبدالمجید، کیپٹن ریٹائرڈ عارف خان اور مہر خالق داد لک شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں