کون بنے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان، صالح بھوتانی، سرفراز بگٹی، جنگیز مری متوقع امیدوار

کون بنے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان، صالح بھوتانی، سرفراز بگٹی، جنگیز مری متوقع امیدوار

کوئٹہ: ذرائع کے مطابق، صالح بھوتانی، سرفراز بگٹی اور نوابزادہ جنگیز مری اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ تینوں کا تعلق مسلم لیگ نواز سے ہے۔ صوبے کے اقتدار کا سہرا کس کے سر سجے گا جس کے لئے آئندہ چند دن اہم ہوں گے۔

وزارت اعلیٰ کے امیدوار سرفراز بگٹی سابق حکومت میں وزیر داخلہ تھے۔ صالح بھوتانی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔ نوابزادہ جنگیز مری نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا دعویٰ ہے کہ ایک ہفتے میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر لیں گے۔ تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ ثناء اللہ زہری کے بھائی میر ظفر اللہ زہری بھی تحریک عدم اعتماد کے حامی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ ارکان کا اعتماد کھو چکے تھے۔

دریں اثناء ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی بھی گزشتہ روز کوئٹہ پہنچنے اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کے بعد اسی نتیجے پر پہنچے تھے کہ ثناء اللہ زہری کو ایوان کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں رہی چنانچہ انہوں نے بھی انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں