بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایم ٹی ایم مشینوں کو سردی سے بچانے کیلئے سویٹر پہنا دیئے گئے

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایم ٹی ایم مشینوں کو سردی سے بچانے کیلئے سویٹر پہنا دیئے گئے

ہماچل پردیش:اگر آپ سمجھتے ہیں کہ سردی صرف انسانوں اور جانوروں کو ہی لگتی ہے تو اب یہ بات پرانی ہوچکی کیونکہ بھارت میں مندر کی مورتیوں کو سردی سے بچانے کیلئے ہیٹر نصب کرنے کے بعد ریاست ہماچل پردیش کی ایم ٹی ایم مشینوں کو یخ بستہ ٹھنڈ سے بچانے کیلئے سویٹر پہنا دیئے گئے ہیں ۔

جی ہاں! یہ واقعہ ہماچل پردیش کے ضلع لاہوئل سپیتی میں پیش آیا جہاں سخت سردی سے بچانے اور ایم ٹی ایم مشینوں کو چالو رکھنے کیلئے گرم سویٹر وں کا استعمال کیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بینک کی ملازمہ نے بتایا کہ دن کے اوقات میں صارفین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم کے درجہ حرات کو مستحکم رکھنے کیلئے ہیٹروں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں برف جمانے والی سردی پڑتی ہے اور اس مرتبہ  درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔بینک حکام کے مطابق جب درجہ حرارت منفی 5 یا منفی 10 ڈگری تک پہنچتا ہے تو اے ٹی ایم کام مشینیں کام کرنا چھوڑدیتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کے قدیم شہر میں واقع ایک مندر جنکی گھاٹ بڈا اسٹھن نے ایک عجیب و غریب منطق کا انتخاب کیا جس کے تحت مورتیوں کو ٹھنڈ سے بچائوکیلئے ہیٹر لگا دیے گئے تھے۔