بھارتی آل راؤنڈر یوسف پٹھا ن پر 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی

بھارتی آل راؤنڈر یوسف پٹھا ن پر 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے  بھارتی آل راؤنڈر یوسف پٹھا ن پر 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث یو سف پٹھان پر پابندی لگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے دوران یوسف پٹھان کا ڈوپنگ ٹیسٹ کیا گیا تھا ،جو مثبت ثابت ہو نے پر بھارتی آل راؤنڈر پر5 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ۔
آل راؤنڈر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ گلے درد کی دوا میں ممنو عہ مادہ موجود تھا ،دوا جسمانی طاقت بڑھانے کے لیے نہیں لی ۔


بی سی سی آئی کے مطابق کرکٹرکے اپنی غلطی تسلیم کرنے اور نمونوں کے نتائج آنے میں تاخیر کے باعث سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے14 جنوری 2018تک کیا گیا ہے۔