'پاکستان کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی مانند ہو گی'

'پاکستان کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی مانند ہو گی'

نیو یارک: پاکستان میں تعینات امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں لکھا کہ پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکنا امریکا کی جانب سے جذباتی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا اسلام آباد پر زور ختم ہو رہا ہے اور پاکستان کی مدد کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہو گی۔

رچرڈ اولسن کے مطابق پاکستان کے ساتھ غیر رسمی اعلیٰ سطح رابطے کیے جائیں کیونکہ ٹویٹ اور پاکستان کی امداد بند کرنے سے امریکا کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریگن کے دور میں امریکا حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کر چکا ہے اور مسئلے کے حل کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کیے جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں