بحرینی پارلیمنٹ نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا واپس لینے کا مطالبہ کردیا

بحرینی پارلیمنٹ نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا واپس لینے کا مطالبہ کردیا

"نیو نیوز اہم ترین "

منامہ: بحرینی پارلیمنٹ نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ ارکان نے کہا ہے کہ قومی بورڈ برائے گیس وتیل نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ عوام کے منتخب ارکان سے مشورہ کئے بغیر نافذ کردیا۔ فیصلے کے نفاذ سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے یا پھر شہریوں کو اضافے پر زر تلافی دی جائے۔

یاد رہے کہ بحرین میں پٹرول کی نرخ میں پچھلے دنوں  اضافہ  کیا گیا تھا۔ پٹرول 91جو اس سے پہلے 125فلس فی لیٹر فروخت ہوتا تھا ، اب 140فلس فی لیٹر فروخت ہوگا جبکہ پٹرول 95جو اس سے پہلے 160فلس فی لیٹر تھا ، اب 200فلس فی لیٹر فروخت ہوگا۔ قومی بورڈ برائے تیل وگیس نے نئے نرخ نامہ کی منظوری دیدی ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں تبدیلی خلیجی ممالک کے علاوہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث ہے۔