اسلام آباد، 6 ماہ کی اغوا بچی بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد، 6 ماہ کی اغوا بچی بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے چند روز قبل ڈے کیئر سینٹر سے اغوا کی گئی 6 ماہ کی بچی کو بازیاب کراتے ہوئے خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے جھنگ باہتر کے قریبی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی 6 ماہ کی بچی کو بازیاب کرایا اور میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے ڈے کیئر سینٹر سے چند روز قبل 6 ماہ کی بچی کو ہما نامی آیا نے اغوا کیا جس کے بعد اس نے بچے کو شادی شدہ جوڑے کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو موبائل فون کے ذریعے ٹریس کیا گیا جس کے بعد میاں بیوی کو حراست میں لے لیا تاہم بچی کو اغوا کرنے والی آیا مفرور ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں