لاہور، ایئر پورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 9 کلو ہیرون برآمد

 لاہور، ایئر پورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 9 کلو ہیرون برآمد

لاہور: لاہور ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی مشکوک خاتون کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس پر کسٹم حکام نے منشیات تحویل میں لے کر خاتون کو بھی حراست میں لے لیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون اینٹی نارکوٹکس فورس کے دونوں کاؤنٹرز سے گزر چکی تھی تاہم بعد میں خاتون کے سامان کی تلاشی لینے پر منشیات برآمد کی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ خاتون فیملی ویزے پر پاکستان آئی تھی جسے اب حراست میں لے کر کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں