عمران خان پاکستانی سیاست کی سنی لیون قرار

عمران خان پاکستانی سیاست کی سنی لیون قرار

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی شادی کا معاملہ ایک معمہ بن چکا ہے جیسے ہی یہ خبر منظر عام پر آ ئی کہ عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں تو تمام سیاسی رہنماﺅں نے اپنے اپنے انداز میں عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں تبصرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے سیاسی حلقوں میں عمران خان کے چھپ کر تیسری شادی کرنے پر سوال اٹھا ئے جا رہے ہیں ؟


تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے عمران خان کو پاکستانی سیاست کی سنی لیون قرار دے دیا ۔ مشاہداللہ خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان کی تیسری شادی مضحکہ خیز بات نہیں ہے بلکہ چھپ کر شادی کرنا تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی سیاست کی سنی لیون ہیں انہیں سنی لیون کی طرح خبروں میں رہنے کا شوق ہے۔