معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل نے قومی کھلاڑیوں کو بھی جھنجوڑ دیا

معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل نے قومی کھلاڑیوں کو بھی جھنجوڑ دیا

نیلسن : قصور میں سات سالہ معصوم زینب کے قتل پر قومی کھلاڑی بھی خاموش نہ رہ سکے ۔ قومی کرکٹرز نے ٹویئٹر پو اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے زینب کے قتل کو لمحہ فکریہ قرار دیا ۔پھول سی معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل نے قومی کھلاڑیوں کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا .

آل راؤنڈر محمد حفیظ کہتے ہیں باپ ہونے کے ناطے زینب کے والدین کے دکھ کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے .

34d38c872b2198e648211dabf751c71a

اظہر علی حیران ہیں کہ کوئی انسان ایسا بھی کر سکتا ہے .

58e70a251137fd78d07c3c16c404dcf5


محمد عامر کہتے ہیں نا جانے ہم کس قسم کے معاشرے میں رہتے ہیں .

0b6645e225b4f28883cad9441a28921d

شاداب خان نے اس سانحہ کو انسانیت سوز سانحہ قرار دیا .

cb88df30a3bd246502aae0a7d8622cdf

وہاب ریاض غمزہ ہیں کہ پاکستان میں ایسا سانحہ ہوا

6515bf8ca6889013326eb838fb0b8dd8

.

قومی کھلاڑیوں نے زینب کے لیے انصاف کی اپیل بھی کی ہے ۔