ننھی زینب کے قاتل کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 1 شہری جاں بحق

ننھی زینب کے قاتل کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 1 شہری جاں بحق

قصور: قصور میں کم عمر بچی زینب کے قتل کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے کمشنر آفس پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ہے اور مظاہرین نے ڈی پی او آفس کا گیٹ توڑ دیا ۔ پ

ولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے جبکہ فائرنگ اور شیلنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ تاہم 1 شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ہے اور شہر کے دیگر علاقوں کشمیر چوک اور ڈی سی او آفس، تھانہ صدر کے باہر بھی احتجاج جاری ہے۔ یاد رہے قصور میں7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ زینب کو 6 روز قبل اغواء کیا گیا تھا اور گزشتہ روز بچی کی لاش ذکی اڈہ کے قریب سے ملی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں