قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قصور: قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے پڑھائی۔ معصوم بچی کے نمازہ جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور دعائے مغفرت کی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے 7 سالہ زینب کی نماز جنازہ میں خود شریک ہونے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے قصور میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ۔ زینب کو 6 روز قبل اغواء کیا گیا تھا اور گزشتہ روز بچی کی لاش ذکی اڈہ کے قریب سے ملی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں