قصور میں مظاہرین پر قابو پانے کیلئے رینجرز طلب کر لی گئی

قصور میں مظاہرین پر قابو پانے کیلئے رینجرز طلب کر لی گئی

قصور : قصور میں ننھی زینب کے قتل کے بعد کشیدہ حالات پر قابو پانے کے لئے رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے . رینجرز قصور میں تعینات کرنے کا مقصد منتشر مظاہرین کو قابو میں لانا ہے ۔ رینجرز کی تعیناتی کے لئے متعلقہ حکام کو درخواست ارسال کر دی گئی.

یاد رہے کہ قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد 8 سالہ بچی کے قتل کے واقعے پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔جس کے بعد کمشنر قصور نے رینجرز کے اہلکاروں کو طلب کر لیا ۔