ریتھک روشن 44 برس کے ہو گئے

ریتھک روشن 44 برس کے ہو گئے

ممبئی : بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ریتھک روشن 44 برس کے ہو گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 10 جنوری 1974ء میں پیدا ہوئے،انہوں نے 2000ءمیں اپنے والد راکیش روشن کی فلم ”کہو نہ پیار ہے“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا فلمی کیریئر 18 سال کے عرصے پر محیط ہے جس میں انہوں نے متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں ”کہو نہ پیار ہے“، ”کبھی خوشی کبھی غم“، ”کوئی مل گیا“، ”دھوم 2“، ”اگنی پتھ“، ”کابل“، ”کرش“، ”کرش 2“، ”کرش 3“ اور ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔