نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور : سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف دو میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں احمد شہزاد جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ عماد وسیم اور صہیب مقصود انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں : 

فخر زمان ، احمد شہزاد ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، شعیب ملک ، محمد حفیظ ، محمد عامر ، حسن علی ، شاداب خان ،حارث سہیل ،محمد نواز ،فہیم اشرف ، عامر یامین ،رومان رئیس اور عمر امین شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو رہا ہے جو 28 جنوری کو اختتام پزیر ہو گی۔