صبا قمر اور سجل علی کی بالی ووڈ فلمیں آرمینیا میں دکھائی جائیں گی

صبا قمر اور سجل علی کی بالی ووڈ فلمیں آرمینیا میں دکھائی جائیں گی

لاہور: پاکستانی اداکاراﺅں صبا قمر اور سجل علی کی بالی وڈ فلمیں آرمینیا میں دکھائی جائیں گی۔

26 جنوری کو بھارت کے یوم جہموریہ کے موقع پر آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہندی فلموں کے سالانہ فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا جس میں تین فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی جن میں سے دو فلموں میں پاکستانی اداکاراﺅں نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ فیسٹیول میں دکھائی جانے والی فلموں میں ”موم“، ”باہوبلی 2 “ اور ”ہندی میڈیم “ شامل ہیں۔

فلم ”موم“ میں اداکارہ سجل علی نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے مقابل کام کیا ہے جبکہ ”ہندی میڈیم“ میں عرفان خان کے مقابل صبا قمر نے مرکزی کردار نبھایا اور اپنی صلاحیتوں سے بھارتی شائقین کو متاثر کیا۔