فیصل آباد میں بھی طالب علم زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد میں بھی طالب علم زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد: قصور کے بعد فیصل آباد میں بھی15 سالہ طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، لاش کھیتوں سے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ سے تعلق رکھنے والا 15 سالہ فیضان میٹرک کا طالب علم تھا۔ فیضان گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔ اہل خانہ نے فیضان کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو پائی تھی۔ اب فیضان کی لاش قابل اعتراض حالت میں ملی ہے۔ پولیس کے مطابق فیضان کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قصور میں بھی دل دہلا دینے والا اقعہ پیش آیا جہاں 7 سالہ کمسن بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور لاش کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ واقعہ پر جہاں ملک بھر میں ہر آنکھ اشکبار ہے تو وہی اعلیٰ حکام کی جانب سے ایکشن لیے جانے بعد ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔