عمران خان پولیس کی عوام پر براہ راست فائرنگ کیخلاف بول پڑے

عمران خان پولیس کی عوام پر براہ راست فائرنگ کیخلاف بول پڑے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قصور میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ زینب کے واقعے پر ساری قوم صدمے میں ہے اور یہ دکھ ان کا ہی نہیں جن کی بیٹی تھی بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غم و غصے کا اظہار کرنے والے مظاہرین پر پنجاب پولیس نے گولیاں چلائی ہیں جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ”کیا یہ لوگوں کی محافظ پولیس ہے یا یہ قاتل بنائے ہوئے ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاون میں ساری قوم کے سامنے لوگوں کو قتل کیا“۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوگی جب تک اسے غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 4 سالوں میں کے پی کے میں کئی مظاہرے ہوئے ہیں لیکن وہاں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس کی وجہ پروفیشنل پولیس کا ہونا ہے۔

8456390ab4a0b9195085fee88a7a75e8



عمران خان نے کہا کہ شریفوں نے پنجاب پولیس کو تباہ کردیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ پنجاب کے لوگ پیشہ وارانہ پولیس کا مطالبہ کریں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاو¿ن جیسے واقعات پر سزائیں دی جاتیں تو آج مظاہرین پر فائرنگ کا واقعہ نہ ہوتا ، میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔