سارہ سرفراز نے ایک سال قبل شادی کرنے کا اعتراف کر ڈالا

سارہ سرفراز نے ایک سال قبل شادی کرنے کا اعتراف کر ڈالا
کیپشن: میں نے شوہر کی تصاویر بھی شیئر نہیں کیں کیونکہ مجھے یہ سب پسند نہیں، سارہ سرفراز۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل سارہ سرفراز نے ایک سال پہلے شادی کرنے کا اعتراف کر ڈالا۔ سوشل میڈیا پر سارہ سرفراز نے ایک سال بعد اپنی شادی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔

سارہ نے بتایا کہ ان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بارے میں کسی کو اس لئے کچھ نہیں بتایا کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے شوہر کی تصاویر بھی شیئر نہیں کیں کیونکہ مجھے یہ سب پسند نہیں۔ شادی کے فیصلے نے میری زندگی کا رخ تبدیل کر دیا اور میں بے حد مطمئن ہوں جبکہ ٹاپ ماڈلنگ جاری رکھیں گی۔