سعودی حکومت نے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی ممنوع قرار دے دی

سعودی حکومت نے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی ممنوع قرار دے دی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

جدہ : سعودی مجلس شوریٰ نے مملکت میں پندرہ سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی ممنوع قرار دے دی ہے ۔


تاہم پندرہ سال سے اٹھارہ سال تک کی عمر کے لڑکوں کی شادی کے لیے خصوصی اجازت لینے کے لئے عدالت سے مشروط اجازت طلب کرنا ہوگی ۔


سعودی عرب کی شوریٰ کے صدر شیخ ڈاکٹر آل الشیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سعودی بچوں کی شادی کے متعلق اہم فیصلہ کیاگیا ہے ۔


مملکت میں کم عمر کی شادیوں کو روکنے کے لیے اب شادی کی عمر پندرہ سال کر دی گئی ہے ۔ پندرہ سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کرنا قانوناََ جرم ہوگا ۔


شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پندرہ سال سے کم عمرلڑکا یا لڑکی شادی کرنا چاہیں گے تو ان کا نکاح عدالت پڑھائے گی نا کہ نکاح خواں۔ عدالت اپنے طے شدہ ضوابط کے تحت نکاح پڑھائے گی ۔