سعودی عرب میں پلاسٹک سرجری کرنے والے 2 غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب میں پلاسٹک سرجری کرنے والے 2 غیر ملکی گرفتار
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض کی پولیس نے بلااجازت گھر گھر پلاسٹک سرجری کرنے والے 2 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔


سعودی وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں اجازت نامے کے بغیر گھروں میں جاکر پلاسٹک سرجری کا کام کررہے تھے۔

وزارت صحت نے مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کی خلاف ورزی نظر آنے پر 937 پر رابطہ کریں۔

وزارت صحت نے مملکت بھر میں ایمرجنسی وارڈز پر 150 چھاپے مار کر 363 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔