اوبر اور کریم کی گاڑیوں پر لوگو لگایا جائے ، سی ٹی او کا خط

اوبر اور کریم کی گاڑیوں پر لوگو لگایا جائے ، سی ٹی او کا خط
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور کیپٹن ( ر) لیاقت علی ملک نے اوبر اور کریم کی گاڑیوں پر ٹیکسی لوگو لگانے کے لیے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اوبر اور کریم پر چلنے والی گاڑیوں کے فرنٹ اور بیک پر ٹیکسی لوگو آویزاں کیے جائیں ۔قانوناََ ایسے کاروبار سے وابستہ گاڑیاں ٹیکسی لوگو استعمال کرنے کی پابندہوتی ہیں ۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسی لوگو آویزاں کرنے سے شہریوں کے لیے آسانی ہوگی ۔