سارہ لورین کو بھارت نے ویزا دینے سے انکار کردیا

سارہ لورین کو بھارت نے ویزا دینے سے انکار کردیا
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کو بھارت نے ویزا دینے سے انکار کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی معروف اداکارہ سارہ لورین کو اپنی نئی فلم’فراڈسیاں‘ کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں بھارت جانا تھا۔تاہم ویزا نہ ملنے کی وجہ سے وہ بھارت نہ جاسکیں۔

یاد رہے کہ سارہ لورین نے اداکارہ ارشد وارثی کے ساتھ فلم فراڈسیاں میں کام کیا ہے اور اسی فلم کی تشہیری مہم جاری ہے۔