فوربز کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی پہلی 5 پوزیشنز میں اپنا نام دیکھنا ایک مذاق لگا تھا، دپیکا پڈوکون

فوربز کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی پہلی 5 پوزیشنز میں اپنا نام دیکھنا ایک مذاق لگا تھا، دپیکا پڈوکون
کیپشن: تصویر بشکریہ انسٹاگرام

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فوربز  کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی پہلی 5 پوزیشنز میں اپنا نام دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ ایک مذاق ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فیس بک پر فوربز کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی پہلی 5 پوزیشن میں جگہ بننے کے متعلق اپنے احساسات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اور میری ٹیم کو فوربزکی امیر ترین بھارتی شخصیات کی ٹاپ 5 فہرست کی ای میل موصول ہوئی جس میں میرا نام ہونے کی تصدیق کی گئی تو میں نے وہ ای میل یہ سوچ کر دوبارہ پڑھی کہ کوئی مذاق کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے اس فہرست میں اپنا نام دیکھنا باعث فخر ہے کیونکہ یہ کوئی آسان نہیں تھا اس کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون 2018ءمیں 112.80کروڑ کی آمدنی حاصل کرنے پر فوربز انڈیا کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی ٹاپ 5فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔