مریم نواز کی بیٹے کیساتھ نواز شریف سے ملاقات

مریم نواز کی بیٹے کیساتھ نواز شریف سے ملاقات
کیپشن: ملاقات کے لئے سینیٹر مشاہد اللہ، لیگی ایم این اے راناثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنما بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں۔ مریم نواز اپنے والد کے لئے کھانا بھی گھر سے بنوا کر لائیں جبکہ کھانے میں مچھلی، سبزی اور گاجر کا حلوہ شامل تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے سینیٹر مشاہد اللہ، لیگی ایم این اے راناثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنما بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ کا کہنا تھا حکومتی وزرا کرپٹ ترین ہیں اور عمران خان صرف اپوزیشن کا احتساب کر رہے ہیں جبکہ فارورڈ بلاک وہی بناتا ہے جو پارٹی میں ہوتا ہے۔

راناثنا اللہ نے کہا نواز شریف انتقامی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں اور انتقامی عمل کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ملک میں کاروبار بالکل منجمد ہو کر رہ گیا ہے اور حکومتی وزرا بد زبانی کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔ حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہے نہ وژن جبکہ حکومت پارلیمانی کمیٹی سے اب راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔