سلمان خان نے بونی کپور کے اپنے گھر آنے پر پابندی عائد کر دی

سلمان خان نے بونی کپور کے اپنے گھر آنے پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: تمام وجوہات کے سبب ہی سلمان خان نے پہلے ارجن کپور کے اپنے گھر آنے پر پابندی عائد کی تھی۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

ممبئی: ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کی محبت بونی کپور اور اُن کے قریبی ساتھی سلمان خان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے لگی۔ اسی لیے سلمان خان نے بونی کپور کے اپنے گھر آنے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

سلمان خان کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار ارجن کپور ملائیکہ اروڑا سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے محبت کرتے تھے لیکن پھر کچھ عرصے میں وہ دونوں الگ ہو گئے جس کے بعد ارجن نے ملائیکہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور بعد میں یہ دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملائیکہ اور ارباز خان کی طلاق کی وجہ بھی ان دونوں کی بے حد دوستی تھی۔ ان تمام وجوہات کے سبب ہی سلمان خان نے پہلے ارجن کپور کے اپنے گھر آنے پر پابندی عائد کی اور اب انہوں نے بونی کپور پر بھی اپنے گھر کے دروازے بند کر لیے ہیں۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلمان خان نے ارجن کپور کے رویے اور ان کی حرکتوں کو دیکھتے ہوئے نا صرف ان کو اپنے گھر آنے جانے سے منع کیا بلکہ تمام فلم سازوں سے بھی یہ کہہ دیا کہ وہ ارجن کو اپنی کسی بھی فلم میں کاسٹ نہ کریں۔

سلمان خان کے اس اقدام کے بعد ارجن کپور نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اُن کے گھر والوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے اور ان پر سے یہ پابندی ختم کی جائے۔