دو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر پاکستان پہنچ گئے

دو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

کاکا اور لوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ بھی دیں گے۔

کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے 'ٹچ اسکائی گروپ' کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کے دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر اسٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔