وفاقی کابینہ کا اجلاس، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ مؤخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ مؤخر
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا گیا ۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری،مرادعلی شاہ اورفریال ٹالپورکرپشن اسکینڈل میں مرکزی کردارہیں اور جےآئی ٹی کی سفارشات پر172افرادکےنام ای سی ایل میں ڈالےگئےہیں۔تاہم سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جس پر وفاقی کابینہ کا اجلاس بلایا گیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں کے نام تاحال ای سی ایل سے نہ نکالے جائیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت قانون نےبتایاہےکہ سپریم کورٹ کافیصلہ ابھی تک انہیں نہیں ملا۔تحریری فیصلہ آتےہی اس پرعملدرآمدکیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ای سی ایل میں شامل ناموں کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی فروغ نسیم، شہزاداکبر، سیکرٹری داخلہ پرمشتمل ہے۔کمیٹی جائزہ لےگی کہ فیصلے کےخلاف عدالت جاناہےیانہیں.

انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم کوگیس سےمتعلق جامع پالیسی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔عوام کی بڑی اکثریت سوئی گیس سےمحروم ہے۔پاکستان میں 28فیصد عوام کوموجودہ سسٹم کی عام گیس فراہم کی جا رہی ہےجبکہ 63فیصدعوام ایل پی جی استعمال کررہےہیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہرسال 50ارب روپے کی گیس چوری کاسامنا ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان خودکو گیس کا آئن اسٹائن سمجھتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نےگیس سیکٹر کواربوں روپے کامقروض کرکےچھوڑا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےگیس کی جامع پالیسی فوری طورپرتیارکرنے کی ہدایت کردی۔

 ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیرغور آئے گا۔