ملک کے ممتاز اینکر آفتاب اقبال نیو نیوز کے ساتھ منسلک ہو گئے

ملک کے ممتاز اینکر آفتاب اقبال نیو نیوز کے ساتھ منسلک ہو گئے

لاہور: نیو فیملی میں نیا اضافہ ،معروف اینکر آفتاب اقبال نیو نیوز کا حصہ بن گئے۔ نئی بات میڈیا گروپ کی جانب سے خوش آمدید۔ آفتاب اقبال کا پروگرام ناظرین بہت جلد ہفتے میں چار روز رات گیارہ بجے نیو نیوز پر دیکھ سکیں گے . 

وہ ہمیشہ اپنے پروگراموں میں ایک نئی جدت لاتے رہے اور اس بار نیو نیوز کے ناظرین کے لئے کیا لا رہے ہیں انہوں نے سب بتا دیا۔ آفتاب اقبال اردو  کے معروف شاعر ظفر اقبال کے فرزند ہیں۔ آپ کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور الیکٹرانک میڈیا میں آپ کو خاصا تجربہ  اور مقبولیت حاصل ہے۔