جنگ کا اختیار ٹرمپ سے واپس لینے کا بل امریکی ایوان نمائندگان سے منظور

جنگ کا اختیار ٹرمپ سے واپس لینے کا بل امریکی ایوان نمائندگان سے منظور
کیپشن: ووٹنگ کے دوران 3 ری پبلکنز نے بل کا ساتھ دیا جبکہ 8 ڈیموکریٹس نے مخالفت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کو فوجی کارروائی کے فیصلے سے قبل کانگریس سے اجازت لینے سے متعلق بل پر ووٹنگ ہوئی جسے 194 کے مقابلے میں 224 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

ٹرمپ سے جنگ کا اختیار واپس لینے کا ڈیموکریٹس کا بل اگلے ہفتے سینیٹ میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ووٹنگ کے دوران 3 ری پبلکنز نے بل کا ساتھ دیا جبکہ 8 ڈیموکریٹس نے مخالفت کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والے بل کی سینیٹ سے منظوری کا امکان نہیں کیونکہ سینیٹ میں ری پبلکنز کی اکثریت ہے۔

دوسری جانب اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ٹرمپ ایران پر حملے کے مجاز نہیں۔