کرس گیل کا بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کا مشورہ

کرس گیل کا بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کا مشورہ

لاہور :سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا اور سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر مسلسل ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے اب پاکستان کے حوالے سے ایسا بیان دیدیا ہے کہ بی سی بی کے پاس دورہ پاکستان سے انکار کا کوئی جواز باقی نہیں رہے گا۔

کرس گیل پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، اور کسی بھی ٹیم کو صدارتی لیول کی سکیورٹی دینے کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز پاکستان میں کھیلی اور واپسی پر ٹیم انتظامیہ نے کچھ افراد نے سخت سکیورٹی کے معاملے پر بھی اعتراض اٹھایا جس پر ان کے اپنے ہی سابق کرکٹرز نے تنقید کی اور پھر سری لنکن ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بھی دورہ پاکستان کامیابی سے مکمل کیا اور اب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کا انتظار ہے مگر بی سی بی سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول کرنے میں مصروف ہے۔