آسٹریلیا آتشزدگی، سرینا ولیمز نے فائر فائٹرز کیلئے لباس عطیہ کردیا

آسٹریلیا آتشزدگی، سرینا ولیمز نے فائر فائٹرز کیلئے لباس عطیہ کردیا

آکلینڈ:آسٹریلیا میں آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف رضاکاروں کیلئے امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے رواں سال کے پہلے ٹورنامنٹ میں دستخط شدہ لباس عطیہ کردیا ہے۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم آسٹریلیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے فائر فائٹرز کے فنڈز میں استعمال کی جائے گی۔

23 بار کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز نے آسٹریلیا میں میرے بہت سے دوست چاروں طرف سے افسوسناک صورتحال میں گھرے ہوئے ہیں، میں روزانہ ان سے پوچھتی رہتی ہوں کہ میں ان کیلئے کیا کرسکتی ہوں۔