پی ایس ایل سیزن 6 ڈرافٹنگ مکمل ، ٹیموں نے کھلاڑی پک کر لیے

پی ایس ایل سیزن 6 ڈرافٹنگ مکمل ، ٹیموں نے کھلاڑی پک کر لیے
کیپشن: پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز، پلاٹینیم کیٹیگری میں ٹیموں نے کھلاڑی پک کر لیے

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز ہو گیا۔ اس تقریب میں پی ایس ایل میں شامل ٹیموں نے پلاٹینیم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی سلیکشن مکمل کر لی۔ اس بار  ڈرافٹنگ میں سب سے پہلی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تھی جنہوں نے والڈ کارڈ پر حسن علی کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کر لیا۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم:

پلاٹینیم کیٹیگری: 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پلانٹینم کیٹیگری میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا وہ ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، الیکش ہیلز اور حسن علی جنہیں اسلام آباد میں وائلڈ کارڈ میں پک کیا۔حسن علی کو پشاور زلمی نے ریلیز کر دیا تھا۔ اور اس بار انہیں پلاٹینیم کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری پر ڈراپ بھی کیا تھا لیکن اسلام آباد نے انہیں وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ 

ڈائمنڈ کیٹیگری:

پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کولن منرو، فہیم اشرف اور لیوز گریگوری کا انتخاب کیا۔ 

گولڈ کیٹیگری: 

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے جن کھلاڑیوں کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا ان میں حسین طلعت، آصف علی اور فل سالٹ شامل ہیں۔ 

سلور کیٹیگری:

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کیٹیگری میں موسی خان، ظفر گوہر، روحیل نذیر، رائسے ٹوپلے اور افتخار احمد کا انتخاب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری: 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد وسیم جونئیر اور احمد صفی عبداللہ کا انتخاب کیا ہے۔ 

ملتان سلطانز کی ٹیم:

پلاٹینیم کیٹیگری: 

ملتان سلطانز نے پلانٹینم کیٹیگری میں شاہد خان آفریدی اور  رائلی روسو کو ری ٹین جبکہ کرس لین کا انتخاب کیا ہے۔ 

ڈائمنڈ کیٹگری:

ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سہیل تنویر، عمران طاہر اور خوشدل شاہ کا انتخاب کیا۔ 

گولڈ کیٹیگری:

ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں جیمز وینس، شان مسعود اور عثمان قادر کو منتخب کیا ہے۔ 

سلور کیٹیگری:

ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری میں سہیل خان، محمد رضوان، صہیب مقصود، صہیب اللہ اور ایڈم لیتھ کا انتخاب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری: 

ملتان سلطانز کی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں شاہنواز دھانی اور محمدعمر شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم: 

پلاٹینیم کیٹیگری: 

پی ایس ایل سیزن فائیو کی رنز اپ ٹیم لاہور قلندرز نے پلانٹینم کیٹیگری میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کا انتخاب کیا ہے۔ محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین جبکہ راشد خان پک کیا ہے۔ 

ڈائمنڈ کیٹیگری:

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن سکس کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں فخر زمان، ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف کا انتخاب کیا۔ 

گولڈ کیٹیگری:

لاہور قلندرز نے بین ڈنک، دلبرحسین اور سمت پٹیل کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ 

سلور کیٹیگری:

پاکستان سپر لیگ سزین فائیو کی رنز اپ ٹیم لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری میں سہیل اختر، سلمان علی آغا، ٹام ایبلے، ذیشان اشرف اور محمد فیضان کو منتخب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری: 

لاہور قنلدرز نے معاز خان اور زیدعالم کو ایمجنگ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم: 

پلاٹینیم کیٹیگری: 

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے پلانٹینم کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد عامر اور  کولن انگرم کو منتخب کیا ہے۔ 

ڈائمنڈ کیٹیگری:

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمیئن کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں  کپتان عماد وسیم ، ڈین کرسچٹن اور  محمد نبی کو انتخاب کیا۔ 

گولڈ کیٹیگری:

کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں عامر یامین، شرجیل خان اور چیڈول والٹن کو منتخب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری:

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں وقاص مقصود، جوئے کلارک، دانش عزیز، محمد الیاس اور ذیشان ملک کا منتخب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری: 

کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں قاسم اکرم اور ارشد اقبال کا انتخاب کیا ہے۔

پشاورزلمی کی ٹیم:

پلاٹینیم کیٹیگری: 

پشاور زلمی نے پلانٹینم کیٹیگری میں شعیب ملک اور وہاب ریاض کو ری ٹین کیا جبکہ ساؤتھ افریقن بلے باز  ڈیوڈ ملر کا پلاٹینیم کیٹیگری میں انتخاب کیا۔ 

ڈائمنڈ کیٹگری:

پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل، شفین ردرفورڈ اور افغانی آف اسپنر مجیب الرحمٰن کو منتخب کیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری:

 حیدر علی، لیم لونگسٹن اور عماد بٹ کو  پی ایس ایل سیزن 6 میں گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

سلور کیٹیگری:

پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، محمد عمران اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری: 

پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران کو ایمجنگ کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم:

پلاٹینیم کیٹیگری: 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلانٹینم کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد کو ری ٹین جبکہ کرس گیل اور  ٹام بینٹن کا انتخاب کیا ہے۔ 

ڈائمنڈ کیٹیگری:

پی ایس ایل سیزن سکس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمند کیٹیگری میں محمد حسنین، محمد نواز اور بین کٹنگ کو منتخب کیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے گولڈ کیٹیگری میں اعظم خان، نسیم شاہ اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ 

سلور کیٹیگری:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں زاہد محمود، انور علی، کیمرون ڈلپورٹ، قیس احمد اور عبد الناصر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری: 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان کو ایمجنگ کیٹیگری میں اپنی ٹیم میں منتخب کیا ہے۔