لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 6 میں کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا؟ تفصیلات جانیئے

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 6 میں کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا؟ تفصیلات جانیئے
کیپشن: لاہور قلندرز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی،

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے ڈرافٹنگ آج پی سی بی ہیڈ کواٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ ٹیموں نے پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کی اور ان دستیاب کھلاڑیوں میں فرنچائز ز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔20 فروری کو شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کن کھلاڑیوں  اور ان کھلاڑیوں کو کن کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے وہ ذیل میں تفصیل سے درج ہے ۔ 

لاہور قلندرز کی ٹیم: 

پلاٹینیم کیٹیگری: 

پی ایس ایل سیزن فائیو کی رنز اپ ٹیم لاہور قلندرز نے پلانٹینم کیٹیگری میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کا انتخاب کیا ہے۔ محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین جبکہ راشد خان پک کیا ہے۔ 

ڈائمنڈ کیٹیگری:

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن سکس کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں فخر زمان، ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف کا انتخاب کیا۔ 

گولڈ کیٹیگری:

لاہور قلندرز نے بین ڈنک، دلبرحسین اور سمت پٹیل کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ 

سلور کیٹیگری:

پاکستان سپر لیگ سزین فائیو کی رنز اپ ٹیم لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری میں سہیل اختر، سلمان علی آغا، ٹام ایبلے، ذیشان اشرف اور محمد فیضان کو منتخب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری: 

لاہور قنلدرز نے معاز خان اور زیدعالم کو ایمجنگ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔