مری سانحہ حکومت اور عوام کیلئے سیکھنے کا موقع ہے : ملک امین اسلم  معاون خصوصی وزیر اعظم

Malik Amin Aslam, Murree Incident

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ مری کا سانحہ حکومت اور عوام کیلئے سیکھنے کا موقع ہے، محکمہ موسمیات اور دیگر انتظامی اداروں کی ایڈوائزری پر عوام کو عمل کرنااور اسے سنجیدگی سے لینا    چاہئے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ میاواکی جنگل راولپنڈی شہریوں کیلئے تحفہ ہے،میاواکی پودے تیزی سے بڑھتے ہیں اور انہیں پانی کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اس سال ایک ارب پودے لگائے جائینگے،پودے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں میں لگائے جائینگے،پنڈی میں مزید میاواکی جنگل کی تعمیر کی جائے گی۔

ملک امین اسلم نے کہا مری سانحہ پر ایک انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے رپورٹ کا انتظار ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کو سمجھنے اور ایس او پیز کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

سیاحتی مقامات پر آئندہ کیلئے حکومت پیشگی انتظامات کرے گی۔