شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیریں مزاری کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کورونا وائرس کے کس ویرئنٹ کا شکار ہوئی ہیں کیونکہ اس وقت ملک بھر میں اومی کرون بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 
گزشتہ ہفتے صدر مملکت عارف علوی کی ایک بار پھر کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی جن کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے گلے میں خراش محسوس کر رہا تھا تاہم اس میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل بھی کی تھی۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جبکہ اسی عرصے میں پرویز خٹک کی کورونا وائرس کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ 
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے اور آئندہ دنوں میں اس کے پھیلاؤ میں تیزی آ سکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں