سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو کلیئر کر دیا، دیگر جماعتیں بھی رسیدیں دیں: وزیراعظم

سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو کلیئر کر دیا، دیگر جماعتیں بھی رسیدیں دیں: وزیراعظم
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو تمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں اور ہمیں سکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے، اب باقی سیاسی جماعتیں بھی اپنی فنڈنگ کی رسیدیں جمع کرائیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں اور ہمیں سکروٹنی کمیٹی نے کلیئر بھی کر دیا ہے، اب باقی سیاسی جماعتیں بھی اپنی فنڈنگ کی رسیدیں دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 31 کروڑ فنڈنگ میں سے 15 کروڑکی رقم 2 مرتبہ ظاہرکی گئی لیکن یہ معاملہ بھی اگلی سماعت میں کلیئر کر دیں گے، شہبازشریف کوشرم نہیں آتی انہوں نے اتنی ٹی ٹیزلگائیں، شہبازشریف اپنی ٹی ٹیزکا بتائیں اور مسلم لیگ (ن) اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ کا حساب دے۔ 
اجلاس میں سانحہ مری پر بھی افسوس کا اظہارکیا گیا جبکہ وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومتی کوششوں کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ حکومت سیاحت پربھرپورکام کررہی ہے، خیبرپختونخوا میں 12 سیاحتی مقام بنائے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے اور عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں۔ 

مصنف کے بارے میں