شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Bilawal Shahbaz Sharif, PMLN, PPP

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے دھواں دار سیشن کے بعد اپوزیشن رہنمائوں کی اہم ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف ،بلاول بھٹو نے منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کا اعادہ کیا ،ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا گیا کہ پارلیمان میں موجود تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ تحریک پر ایک موقف اختیار رکھنے پر سخطی سے کاربند ہیں۔

 دونوں راہنماؤں کا حکومت مخالف تحاریک پر چند دنوں میں وفود کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کرنےکا فیصلہ بھی کیا ۔