بین ڈنک لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی اور پاور ہٹنگ کوچ بھی

بین ڈنک لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی اور پاور ہٹنگ کوچ بھی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے آسٹریلین کرکٹر بین ڈنک کو لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے منتخب تو کر لیا ہے مگر وہ بنیادی طور پر پاور ہٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں بین ڈنک کا انتخاب کیا ہے اور وہ فل سالٹ کی جگہ منتخب ہوئے ہیں جو پہلے چار میچز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ بین ڈنک لیگ کے دوران فل سالٹ کی کمی تو پوری کریں گے ہی مگر ان کی واپسی کے بعد وہ پاور ہٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 
لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ثمین رانا کا کہنا ہے کہ فل سالٹ کے واپس آنے پر بین ڈنک لاہور قلندرز کے پاور ہٹنگ کوچ ہوں گے کیونکہ آج کل کے دور میں پاور ہٹنگ کوچ کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے ڈرافٹ میں گزشتہ ماہ بین ڈنک کا انتخاب نہیں ہوا تھا لیکن وہ اس سے قبل بین ڈنک کو لاہور قلندرز کی جانب سے بڑی شہرت حاصل ہوئی تھی اور ببل بوائے کے نام سے بھی مشہور ہوئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں