اومی کرون کا پھیلاؤ، پی ایس ایل 7 کے انعقاد کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا گیا

اومی کرون کا پھیلاؤ، پی ایس ایل 7 کے انعقاد کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے انعقاد کیلئے مختلف آپشنز پر غور کر دیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے شیڈول کے مطابق انعقاد کیلئے حکومتی سطح پر رابطے شروع کر دئیے ہیں اور سیزن کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ٹورنامنٹ کے لاہور سے آغاز اور کراچی میں اختتام کے آپشن پر بھی غور کر رہا ہے جبکہ سندھ حکومت بھی پی ایس ایل کا آغاز لاہور سے کرانے کی خواہشمند ہے۔ اگر ایک ہی وینیو پر پی ایس ایل کرانے کا فیصلہ ہوا تو پی سی بی کیلئے لاہور فیورٹ وینیو ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7 سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے مشاورت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے حکومتی مشینری کیلئے حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے جس کی جانب سے کوئی جواب ملنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں