آرمی چیف کی یواے ای کے صدر سے اہم ملاقات ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

آرمی چیف کی یواے ای کے صدر سے اہم ملاقات ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

ابوظہبی : یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے قصر الشاطی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ وام ‘کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی افواج کا سربراہ بننے  پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کے حوالے سے اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سرخرو ہوں ۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مبارکباد پر امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

 ملاقات کے دوران دفاعی و عسکری امور میں پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون کے تعلقات، مل کر کام کرنے کے ساتھ دونوں دوست ملکوں کے مشترکہ مفادات کےلیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم و وزیر ایوان صدارت شیخ منصور بن زاید النہیان، شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، ایوان صدارت میں نجی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سیکرٹری جنرل علی محمد الشامسی اور چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینیئر عیسی المزروعی بھی موجود تھے۔

یاد رہے آرمی چیف بننے کے بعد جنرل عاصم منیر اپنے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

مصنف کے بارے میں