حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی : چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ، آٹا بحران پر کل حکام طلب 

حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی : چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ، آٹا بحران پر کل حکام طلب 

پشاور (عالم زیب) خیبر پختونخوا میں آٹا بحران پر پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا۔ عدالت نے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی حکام کو کل طلب کرلیا۔

نیو نیوز کے مطابق عدالت نے وفاقی اور صوبائی سیکرٹری فوڈ ، ڈائریکٹر فوڈ کو کل پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس قیصر رشید کا کہنا ہے کہ عوام آٹے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ 

چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔کیا اس صوبے میں کوئی وزیرخوارک ہے ؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔

مصنف کے بارے میں