کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے مری جانے والے سیاحوں کو پیشگی خبردار کردیا

کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے مری جانے والے سیاحوں کو پیشگی خبردار کردیا

مری: بدھ اور جمعرات کو مری میں شدید برفباری کی پیشگوئی کے بعد کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے مری جانے والے سیاحوں کو پیشگی خبردار کردیا ۔

اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ‏محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو مری میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سیاح کھانے مکمل تیاری اور گاڑی کے ٹائروں پر چڑھانے کیلئے چین ساتھ رکھیں ۔

ثاقب منان نے مزید کہا کہ سیاح پریشانی سے بچنے کیلئے ہوٹل بکنگ کنفرم کریں ۔ سیاح مزید معلومات کیلئے مری میں قائم 13 ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹرز سے رابطہ میں رہیں ۔

مصنف کے بارے میں