یہ نہیں ہو سکتا کہ پرویز الٰہی کیس کی 2 ہفتے کی تاریخ ڈال دی جائے: عطاءتارڑ

یہ نہیں ہو سکتا کہ پرویز الٰہی کیس کی 2 ہفتے کی تاریخ ڈال دی جائے: عطاءتارڑ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا پرویز الٰہی کیس کی 2 ہفتے تاریخ ڈال دی جائے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءکا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حکم کو تین ہفتے گزر گئے اور یہ معاملہ اب مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ گورنر کا بھی ایک استحقاق ہے، مونس الٰہی نے اتنا پیسہ کمایا، آفرز تو ان کی طرف سے ہو رہی تھیں، پنجاب میں ان کے پاس نمبرز پورے نہیں، اس لئے اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہے ہیں۔ 
عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری کا ایجنسیوں پر الزام لگانا انتہائی افسوسناک ہے، تحقیقات اس کام کی کرائی جائے جس کا شبہ ہو، ان کا اپنا وزیراعلیٰ پنجاب ان کے کنٹرول میں نہیں، یہ الزام ایجنسیوں پر لگا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں کے تسلسل میں آخری حد تک تگ و دو کریں گے، اب ہم پرویز الٰہی کے ساتھ تو سسٹم نہیں چلانا چاہتے۔

مصنف کے بارے میں